نئی دہلی، 21 مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سپر باکسنگ لیگ (ایس بی ایل) نے ہندوستانی پیشہ ورانہ باکسنگ تنظیم (پی بی اوآئی) سے معاہدہ کیا ہے، جو 7 جولائی سے شروع ہو رہی ہے اس کے مقابلہ کے لئے افسر مہیا کرائے گا۔ بتا دیں کہ ایس بی ایل برطانیہ کے ا سٹار باکسر عامر خان کے ذریعے چلایاجارہا ہے۔ایس بی ایل میں 8 فرنچائزز حصہ لیں گی اور اس مقابلے کا اختتام ہفتہ کو ہوں گے اور پی بی اوآئی کے ساتھ ہوئے معاہدے کے تحت افسر ان مقابلوں میں ریفری ہوں گے۔ پی بی اوآئی کو ایشیائی باکسنگ کونسل اور عالمی باکسنگ کونسل سے منظوری ملی ہوئی ہے۔ایس بی ایل کی 8 فرنچائز میں ہر ٹیم میں 6 کھلاڑی (پانچ مرد اور ایک خاتون اور فی ٹیم 6 بیک اپ کھلاڑی) ہوں گے۔ مقابلہ 6 وزن کے زمرے میں ہو گا جس میں میچ تین تین منٹ کے چار دور کے ہوں گے۔